ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آسٹریلیا میں پاکستانی شہری کا ’سفاکانہ‘ قتل

آسٹریلیا میں پاکستانی شہری کا ’سفاکانہ‘ قتل

Fri, 07 Apr 2017 18:41:41    S.O. News Service

(ایس او نیوز)آسٹریلیا میں ایک پیٹرول اسٹیشن پر ملازمت کرنے والے ایک پاکستانی شہری کو مشتبہ طور پر دو مقامی نوجوانوں نے قتل کر دیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ’دہشت گردی‘ کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ انتیس سالہ پاکستانی کی لاش جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کو خنجر سے متعدد بار وار کر کے قتل کیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق اس کارروائی میں مبینہ طور پر دو نوجوان ملوث تھے، جن کی عمریں پندرہ اور سولہ برس ہیں۔ پولیس نے بھی بتایا کہ ملزمان نے پاکستانی فرد کو قتل کرنے کے علاوہ ایک اور شخص کے پیٹ میں چاقو مار کر اسے زخمی کیا جب کہ ایک تیسرے کو لوہے اور چوتھے فرد کو بیئر کی بوتل سے وار کر کے زخمی کیا۔
سڈنی کے ایک علاقائی اخبار ’ڈیلی ٹیلی گراف‘ نے اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ جس پیٹرول پمپ پر پاکستانی شخص کو قتل کیا گیا، امکانا ً اس کی کھڑکی پر خون سے ’آئی ایس‘ لکھا ہوا تھا۔ آئی ایس سے ان کی مراد مشرق وسطیٰ میں سرگرم دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ داعش ہے۔ حکام نے تاحال اس بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم نائب کمشنر کیتھرین برن کے بقول جائے واردات پر ایسے شواہد ملے ہیں، جن سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا، ”تاحال ہمیں یہ نہیں معلوم کے اس کارروائی کا مقصد کیا تھا اوریہ نوبت آئی کیسے۔ لیکن ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک بہت ہی سنگین جرم ہے۔“ برن نے بیان جمعے کی صبح ایک پریس کانفرنس میں دیا۔


Share: